پی ٹی آئی چیرمین سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل جیل کی لائٹس بند کر دی

راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی چیرمین کو سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ دو بکتر بند گاڑیوں سمیت 15 گاڑیوں کو قافلہ تھا۔پولیس نے چیرمین پی ٹی کو براستہ موٹر وے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔چیرمین پی ٹی آئی کے منتقلی کے دوران جیل انتظامیہ نے لائٹس بند کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔