اسلام آبا د(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے، اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس قسم کے گھناونے واقعات سے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہیں، عالمی برادری ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔
Load/Hide Comments



