نواز شریف کی واپسی خوش آئندہ ہے، بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے، نگران وزیر داخلہ

اسلام آبا د(آن لائن)وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے، وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔