راناثناء اللہ نے سرفراز بگٹی کا بیان حد سے تجاوز قرار دیدیا

لاہور(آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو “حد سے تجاوز” قرار دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ یاوفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔