جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آبا د(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسیمات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، وزیرستان، کرم اور کوہستان میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچیستان کے بیشتر اضلاع موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ڑوب،بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقا مات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر ا?لود رہے گا۔