لاہور(آن لائن) جے یو آئی(ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے، عام انتخابات میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے، بلا تفریق سب کااحتساب ہونا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا ہے 2018 کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کریگی۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ہر ایک جماعت کے اپنے اپنے اصول ہیں، مسلم لیگ ن کسی کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو ہم اس کے پابند نہیں ہیں، ہم نے اپنے فرض بھی ادا کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی رائے دے سکتا ہوں، کل اگر الیکشن نہ ہوئے تو کیا کرسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



