اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ہماری اپنی حکومت میں باہر گئے لیکن ہم بے بس تھے،یہ ماننا پڑے گا کہ ہماری افغان پالیسی ناکام ہو چکی ہے،جنرل فیض نے طالبان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دی تھی،ہم نے جنرل فیض سے گارنٹر کا پوچھا تو کہا گارنٹر افغان طالبان ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا جنرل فیض کا طالبان سے متعلق بڑا لمبا چوڑا پلان تھا۔ان کا پلان تھا طالبان مین اسٹریم میں لانے سے امن آئے گا۔یہ سب خواہشات اور خوشی فہمی کی بنیاد پر تھا۔انہوں نے کہا ڈیڑھ سال کی حکومت کا مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے۔جو ہمارا بیانیہ تھا وہ بیانیہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لے لیا۔پی ڈی ایم حکومت کا صرف ایک ہی کارنامہ تھا۔پی ڈی ایم حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زیرو سے ہیروبنا دیا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کو مائنس نہیں کر سکتے۔ الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔نئے چیف جسٹس تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔سیاسی قائدین کو ڈنڈے کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔سیاست نام ہی ممکنات کا ہے۔الیکشن بڑی خطرناک چیز ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



