اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ اور شیڈول دینا تھا،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تاریخ دی ہے، انتخابات کی واضح تاریخ دینی چاہئے،ایک آئینی تقاضہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری کیا جانا چا ہئیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں اس وقت انتشار کی حالت ہے۔ سیاسی اور اقتصادی حالت ابتری کا شکار ہے۔ملک کو اس وقت منتخب لیڈر شپ اور فیصلوں کی ضرورت ہے۔ لوگ بل تک نہیں دے پا رہے۔الیکشن کے حوالے سے غیر یقینی کیوں ہو؟۔انہوں نے کہا الیکشن سے پہلے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے۔ہمیشہ دوست سے ہی شکایت ہوتی ہے حریفوں سے تو نہیں ہوتی۔سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھالیکشن میں اترتی ہیں۔عوام اس وقت مسائل کا حل سننا چاہتے ہیں۔نواز شریف واپس آئیں ان کا بھی ملک ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔اگر سیاست کا مطلب قربانی دینا ہے تو اور دینا پڑے گی۔
Load/Hide Comments



