پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد (آن لائن) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔۔سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے۔