موجودہ حالات میں ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے نہ ہی مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے،سید خورشید شاہ

اسلام آباد (آن لائن ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی ایک تاریخ دینی چاہیئے تھی، موجودہ حالات میں ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے نہ ہی مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب جنوری کا آخری ہفتہ دے دیا تو آخری ہفتے کے چھ دنوں میں سے کوئی ایک تاریخ دے دینی چاہیئے تھی۔ یہ آئینی معاملہ ہے، جہاں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہو تو وہاں عدلیہ کی ذمہ داری بنتی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومتیں جتنے بھی سال کی پلاننگ کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کا علاج صرف جمہوری اور پارلیمانی نظام میں ہے۔ انتخابات نہیں کرائیں گے تو جب سینٹ بھی ختم ہوجائے گی تو پھر کیا کریں گے؟ ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن نے عدلیہ کے خوف سے جنوری کا آخری ہفتے دے دیا ہو۔