نیو یارک (آن لائن)نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے حوالے سے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
Load/Hide Comments



