کشمیر بہت اہم مسئلہ ہے۔ تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہونا چاہیے،جلیل عباس جیلانی

نیو یارک (آن لائن) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر بہت اہم مسئلہ ہے۔ تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کا خاتمہ بھی اس مسئلے کے حل سے ہی ممکن ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل ہونا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کے سات لاکھ سے زائد مسلح فوجی بھارت میں موجود ہیں۔ جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کا خاتمہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمائت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں بھی قیام امن کے لئے مسئلہ فلسطین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے۔ گذشتہ سال سیلاب کے باعث ملک میں لکوں ایکڑ کی اراضی پر کھڑی فصلیں اور انفراسٹریکچر تباہ ہوا۔ سیکرٹیری جنرل اقوام متحدہ نے مشکل کی ایسی گھڑی میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی۔ ڈونرز کانفرنس کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کوپ اٹھائیس کانفرنس روں سال یو اے ای میں ہو رہی ہے۔