الیکشن کیشن کا عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ (آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کیشن کا عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے۔سیاسی بحران کے نکلنے کے لیے غیرجانبدارانہ اور شفاک انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ملک کے وسائل اور دولت لوٹنے والے کس منہ سے غریب عوکی بات کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے اسماعیل خیل میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرویز خٹک نے کہا پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مظبوط کرنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نہ کسی کے طفیل سے فیض یاب نہیں ہوئی اور کسی کی بے سکیو پر چل کر اقتدار قبول نہیں۔ہماری جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہم کو اقتدار میں لائی گئی۔۔پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور انشائاللہ آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے۔ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گیدرجنوں سابق ناظمین اور بلدیاتی کونسلروں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین شمولیت کا اعلان کیا۔جلسہ سے تحصٰل ناظم نوشہرہ اسحاق خٹک،امجد حیات اور طارق اکبر نے بھی خطاب کیا۔