اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نیکٹا نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئیہیں،پرتشدد انتہا پسندی دہشتگردی کو جنم دیتی ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی جڑوں میں شامل ہے،قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق کی بھرپور طریقے سے وضاحت کی،قائداعظم نے بتا دیا تھا کہ تمام پاکستانی برابر ہیں ، اسلام انسانیت سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرتضیٰ سولنگی نے انٹر نیشنل پیس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ 22 سال قبل 2001ء میں اقوام متحدہ نے عالمی یوم امن منانے کا اعلان کیا2023ء میں عالمی انسانی حقوق کنونشن کے 75 سال ہو جائیں گے جو ایک اہم سنگ میل ہے نیکٹا نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے والے عناصر میں سے ایک انتہاء پسندی ہے پرتشدد انتہاء پسندی دہشت گردی کو جنم دیتی ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی جڑوں میں شامل ہے۔ مرتضی سولنگی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کی بھرپور طریقے سے وضاحت کی قائداعظم نے بتا دیا تھا کہ پا کستان میں رہنے والے انسان برابر ہیں اسلام انسانیت سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے امن دشمن قوتیں پاکستان کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں پاکستان کی طاقت ہماری تنوع ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ہمیں تعصبات کو ختم کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments



