چیئرمین سینیٹ سے ارشد ندیم کی ملاقات، دس لاکھ روپے کا انعام چیک دیا

اسلام آباد(آن لائن) چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی، چیئرمین سینٹ نے ورلڈ اتھلیکٹس چیمپئین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کودس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات میں چئیرمین سینیٹ نیارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہا?ی شاندار رہی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپکی معاونت کیلئے تیار ہیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے،چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی سپانسر شپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد بارے چئیرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا.