اسلام آباد(آن لائن) نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیاہے،کیس میں الزام عائد کیا گیا کہ عمران خان نے ٹیلیتھون کے جمع فنڈز کے غلط استعمال کیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیلاب زدگان کیلئے جمع فنڈز میں سے کرپشن کرنے کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکٹھے کئے تھے۔ نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری کرنے کی منظوری کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے کیس کو انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی۔
Load/Hide Comments



