پی پی ن لیگ اور ایم کیو ایم پی پی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہہ رہی ہے،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(آن لائن) سابق سینیٹر و سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی پی ن لیگ اور ایم کیو ایم پی پی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہہ رہی ہے۔سیاسی جماعتوں کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں،عوام کا بہت بڑا طبقہ اب سیاست سے بے زار ہو گئے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز نے غلطیوں کا اعتراف کیا جو بڑی بات ہے،سیاستدانوں سمیت سب کو غلطیوں کو تسلیم کرنا۔چاہئے۔سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کی روشنی میں سیاسی قائدین کے بیانیے اور ہوتے ہیں۔شام کی ملاقاتوں کے بعد رات کو قائدین کے بیانیے بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا ہے کہ ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ فوراہی بدل لیا تھا۔ملک آئی سی یو میں ہے، سیاستدان کو سمجھ داری سے بڑھنا چاہئے۔