اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آصف زرداری کے موقف کی تعریف کردی۔ ایک انٹرویومیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دئیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کا موقف اچھا ہے، وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ نگران وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ بیٹھے ہیں، بہت سے عہدیدار ن لیگ کے ہیں۔اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی ان سے ہی ہے۔ن لیگ والے اپنے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔آصف زرداری کا موقف ہم سے اچھا ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے۔ہماری قیادت نے لیف سے بات نہیں کی تو کرنی چاہئیے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔خورشید نے مزید کہا کہ ن لیگ والوں کو دوست سمجھتے ہیں لیکن سندھ میں ترقیاتی کام رک گئے اور پنجاب میں دھڑادھڑ کام ہو رہا ہے،سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی اور پنجاب میں نہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی پی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پیپلزپارٹی سے اتحاد بھی کرنا چاہتی ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لوں گا، الیکشن کے نزدیک آتے ہی ایسے بیانات آتے ہیں۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے ندیم افضل چن کے بیان پر کہا ہے کہ میں اس قسم کی سیاسی گفتگو کو سیریس نہیں لوں گا۔کسی کے پیچھے چھپ کر سیاست کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔میں پیپلز پاپرٹی کے ساتھ اتحاد کے حق میں ہوں۔
Load/Hide Comments



