اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت ڈنڈا ہی لیڈر شپ کو ٹھیک کر سکتا ہے،میرا بس چلے تو 18پارٹیوں کو فیلڈ میں دفن ہی کر دیں اور نئے لوگ لے آئیں،آج تک پاکستان میں شفاف الیکشن ہو ئے ہیں نہ آگے ہوں گے، ملک جس سمت جا رہا ہے ، اندھے کو بھی نظر آرہا ہے سسٹم ن لیگ کو فیور دے رہا ہے،عوام کی جو ضروریات ہیں ان کی فیکٹریاں ان سیاستدانوں کے پاس ہے،ان کے گھروں پر چھاپے ماریں ڈالر نکلیں گے،سیاسی جماعتیں منشور لے آئیں بیانیہ نہیں۔غریب آدمی کو خوشحال بنائیں ان جماعتوں کی غلامی میں کھڑا ہوجاؤں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت کے نام پر18لیڈروں کا جنازہ لے کر 35سال سے چل رہے ہیں۔یہ لوگ ہی ہیں جو پاکستان کی تباہی کی وجوہات ہیں۔غریب ماتم کرتا ہے، میڈیا دکھاتا ہے اور ماتم کر کے ہم گھر چلے جاتے ہیں۔عدلیہ کو بلیک میل کرینگے، دھمکیاں دینگے تو یہ لوگ ہی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا 18کھرب پتی چور کہتے ہیں ہماری نالائق اولاد کو بھی بطور لیڈر قبول کریں۔آج تک پاکستان میں شفاف الیکشن ہو ئے ہی نہیں نہ آگے ہوں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے پہلے روز پاکستان کی سمت دکھائی ہے۔چیف جسٹس کے سمت دکھانے سے میں مطمئن ہوا۔پی ڈی ایم نے چیف جسٹس سے فرمائشوں کا ایک بیانیہ بنایا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز کا ماضی دیکھیں فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کسی کے تابع ہیں نہ کسی کو تابع مانتیہیں۔انہوں نے کہا اس وقت ڈنڈا ہی لیڈر شپ کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ مسئلہ آج غریب آدمی کا ہے، ملک جس سمت جا رہا ہے یہ اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ سسٹم ن لیگ کو فیور دے رہا ہے۔جو الیکشن جیتے گا اس کی مدت 13ماہ ہو گی وہ بھی گھر جائے گا آگے پھر جھگڑا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف پی ڈی ایم سے نفرت بڑھاتی ہے۔آج لوگ پی ڈی ایم میں جانے کو تیار نہیں کیونکہ عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔میرا بس چلے تو 18پارٹیوں کو فیلڈ میں دفن ہی کر دیں اور نئے لوگ لے آئیں۔عوام کی جو ضروریات ہیں ان کی فیکٹریاں ان سیاستدانوں کے پاس ہے۔چینی، چاول، گندم اور آٹے کی فیکٹریاں ان سیاستدانوں کے پاس ہیں۔16ماہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت تھی احتساب کیوں نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار5سال مفرور اشتہاری رہے، ایک شام آئے سینیٹر بن کر چلے گئے۔اسحاق ڈار کے سینیٹر بنتے ہی کیسز بند ہو گئے۔ حکومت کی پھر لندن چلے گئے،آج بھی کہتا ہوں ان ہی پارٹیوں سے اچھے لوگ سامنے لے کر آئیں۔ان سیاستدانوں کے گھروں پر چھاپے ماریں گھروں سے ڈالر نکلیں گے۔سیاسی جماعتیں منشور لے آئیں بیانیہ نہیں۔غریب آدمی کو خوشحال بنائیں ان جماعتوں کی غلامی میں کھڑا ہوجاؤں گا۔غریب آدمی کوخوشحال نہیں بنایا تو اس بارڈرامہ بھی نہیں چلنے دیں گے۔اس مرتبہ لیبارٹری بھی بند ہو گی اور ڈرامہ بھی بند ہو گا۔
Load/Hide Comments



