اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف جارحانہ بیانات سے روک دیا،ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ اور پارٹی صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ ذوالفقار بھٹو،بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بیانات نہ دیں،سیاسی الزامات کا جواب سیاسی انداز میں دیا جائے،فی الحال فوکس نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں پر رکھا جائے،پیپلز پارٹی ہماری 16 ماہ اتحادی رہی ان کے خلاف بیانات میں ذاتیات کو نشانہ نہ بنایا جائے،پارٹی قیادت نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی بیانات کا دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت حقائق کو سامنے رکھ کر جواب دے،نواز شریف کی واپسی پر پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی تعلقات سے متعلق واضح فیصلہ ہوگا۔
Load/Hide Comments



