اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس دوسرے دن کئی اہم مقدمات نمٹا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننااور لوگوں کو ریلیف دینا شروع کردیا ہے منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانچ میں سے تین کیسزنمٹا دئیے،سپریم کورٹ نے سروس میٹرمیں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی۔قتل کیکیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی،سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی،ملازمت بحالی کیلئے دائراپیل میں وکیل کی استدعا پردوہفتوں کا وقت دے دیا۔
Load/Hide Comments



