دی لیجنڈ آف مولاجٹ اسٹنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

کراچی (آن لائن) دی لیجنڈ آف مولاجٹ Taurus World Stunt Awards کیلئے نامزد کرلی گئی۔مولا جٹ اور نوری نتھ کے فائٹ سیننے بہترین فائٹ کے لیے یہ نامزدگی حاصل کی ہے۔جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی فلم مولا جٹ ریلیز کے 48 ہفتوں کے بعد بھی پاکستان کے بڑے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔فلم بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں بہترین فلم ساز کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔