پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے بدلے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فروخت کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان پر آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے بدلے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فروخت کا الزام کے حوالے سے غیرملکی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔پاکستان کی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر آئی ایم ایف سے کامیاب بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ مشکل لیکن معاشی اصلاحات کے نفاذ کا اہم آئی ایم ایف پروگرام ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی گمراہ کن ہے، پاکستان، یوکرین، روس تنازع میں انتہائی غیرجانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پاکستان کسی بھی مرحلے پر کسی کو کوئی اسلحہ، گولہ بارود فراہم نہیں کر رہا، پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ صارف کی انتہائی ضروریات کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں۔