لاہور(آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زمین کے ساتھ جڑے رہنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے اورمجھے زمین کے رنگ بے حد پسند ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں لیکن اتنی نہیں کرتی بلکہ اپنے اردگرد لوگوں سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔ ریشم نے کہا کہا کہ مجھے خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور میرے پاس بڑی تعداد میں پرفیومز ہیں۔ ریشم نے کہا کہ میں ہر سال صرف پیسوں کی زکو ت نہیں کرتی بلکہ اپنے کپڑوں کی بھی زکو کرتی ہوں، اپنے بہترین کپڑے بھی مستحق خواتین میں تقسیم کر دیتی ہوں۔
Load/Hide Comments



