لاہور (آن لائن) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک وہ کچھ حاصل نہیں ہوا جو دوسرے صوبوں کو ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی آئینی صوبہ بنا سکتا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چاروں صوبوں میں الیکشن کی گہماگہمی شروع ہو چکی ہے، ہمارے پی پی پی کے سیکٹر میں بھی اس حوالے سے میٹنگ ہوئی، وہاں آئین کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں،ہمارا گلگت بلتستان کا صوبہ آصف علی زرداری کی وجہ سے بہتر ہوا مگر ہمیں ابھی تک وہ کچھ حاصل نہیں ہوا جو دوسرے صوبوں کو ہے، شہید بی بی نے وہاں چھوٹے الیکشن کروائے، میں گلگت کا پہلا وزیر اعلی بننے کا بھی اعزاز رکھتا ہوں۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہمارا 72 ہزار مربع میل کا علاقہ ہے ہم اپنی آئینی حیثیت چاہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہمیں کوئی آئینی صوبہ بنا سکتا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو ہمیں آئینی صوبہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں پنجاب سب سے آگے ہے۔نگران حکومت الیکشن کروانے کے لیے آئی ہے۔کل سیکٹر میٹنگ میں آصف زرداری کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔
Load/Hide Comments



