ملک بھر میں بجلی چوری ، ذخیرہ اندوزوں اور چینی اسمگلروں کے خلاف کارروا ئیاں منظم انداز سے جاری ہیں، انوارالحق کا کڑ

اسلام آباد (آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری ، ذخیرہ اندوزوں اور چینی اسمگلروں کے خلاف کارروا ئیاں منظم انداز سے جاری ہیں۔ ملک میں ر یاست کی عملداری ہر صورت یقینی بنا ئی جائیگی۔ ان کیالات کا ظہار انہوں نے بجلی چوری ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی سمیت بہت؎ سے مسائل کا سامنا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی ضروری تھی اور اسکے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت صوبوں سے ملکر حکمت عملی طے کریگی۔ انہوں نے کہا بجلی چوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں ریاست کی عملداری یقینی بنائے جائے گی۔