کالعدم تحریک طالبان کابل کی اتحادی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے اور ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے۔ اپنے ایک ایک بیان میں انہو ں نے کہا نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے وہ امن کی ضمانت اورفروغ یقینی بنائیں، خیرسگالی اورنیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اور تجارت تک محدود نہیں، مریضوں کے تیمارداروں کے لبادے میں دہشتگرد پاکستان آر ہے ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہورہے ہیں، پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔