جعلی انوائسز کی شناخت کیلئے چیف کمشنر آئی آر ایسمنٹ اور پروسنگ سیل قائم کریں گے، ایف بی آر

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فلائنگ اور فیک انوائسز کے خاتمے کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کر تے ہوئے جعلی اور فلائنگ انوائسز کو روکنے کیلئے نئے طریقہ کار کا سرکلر جاری کر دیا ۔ دستاویز کے مطابق جعلی اور فلائنگ انوائسز بڑھنے سے ٹیکس وصولی میں کمی اور ریفنڈز جاری کرنے میں مشکلات ہیں کیونکہ کمرشل امپورٹرز، ڈیلرز، بڑی کمپنیوں کے ڈسٹریبیوٹرز اور پٹرولیم ڈیلرز جعلی انوائسز میں ملوث ہیں،جعلی انوائسز کی شناخت کیلئے چیف کمشنر آئی آر ایسمنٹ اور پروسنگ سیل قائم کریں گے،سیل میں دو سینئر افسران کو تعینات کیا جائے گا جو جعلی انوئسز کی شناخت کریں گے ان افسران کو ایف بی آر کے مختلف پلیٹ فارمز پر سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ڈیٹا تک مکمل رسائی فراہم کی جائے گی ۔یہ افسران پوری سپلائی چین کا جائزہ لے کر ڈیٹا اینالیسز کریں گے ،نئے طریقہ کار کے تحت خریداری کی لاگت، ماضی کی سیلز ٹیکس ادائیگی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کردہ اثاثوں کا جائزہ لیا جائے گا،انکم ٹیکس ادائیگی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور سپلائی کو بھی دیکھا جائے گا اگر رجسٹرڈ شخص ان جعلی انوائسز میں ملوث پایا گیا تو اسکی رجسٹریشن فوری معطل کر دی جائے گی ملوث کمپنیوں اور افراد کو فوری طور پر بلیک لسٹ بھی کیا جائے ۔ یادر رہے کہ عالمی بینک نے نئے قرض پروگرام کیلئے جعلی انوائسز ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی شرط رکھی تھی۔