اگلے چند ماہ میں فائیو جی آکشن کرنے جا رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(آن لائن)نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ میں فائیو جی آکشن کرنے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر و سی ای او حاتم محمد بامطرف نے ملاقات کی، جس میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صارفین کو بہتر انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.