چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔کیس کی سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل میں کی جائے گی۔وزارت قانون و انصاف نے منظوری دے دی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کا نوٹیفیکیشن وزارت قانون نے جاری کیا۔خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر وزارت قانون کو کوئی اعتراض نہیں،خصوصی عدالت کے جج نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی،چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آج وزارت قانون سے سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی.