فروری کے ا?خر اور مارچ کے شروع میں انتخابات ہوسکتے ہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کب ہونگے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔نگران حکومت کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے۔ نگران سیٹ اپ کا بنیادی کام انتخابات کرانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری سے سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ اداروں کی نجکاری کرنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے جو سیاستدان نہیں کر پائے۔