نوشہرہ (آن لائن)افغان مہاجرین کی اعلی سطحی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، وفد کی قیادت معروف عالم دین مولوی محمدسعید ھاشمی نے کی،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی بھی موقع پر موجود تھے، تاجروں کی مشکلات، ویزوں کے اجراء سمیت کیمپوں میں افغان مہاجرین کے مسائل زیر بحث آئے، گذشتہ روز افغان مہاجرین کے اعلی سطحی نمائندہ وفد جسکی قیادت معروف عالم دین مولوی محمد سعید ھاشمی کررہے تھے نے گورنر خیبرپختونخوا حاجیغلام علی کی موجودگی میں ملاقات کی ملاقات میں افغانستان کے علمائے کرام اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر مولوی محمد سعید ھاشمی نے کہاکہ گزشتہ ایک عرصے سے افغان مہاجرین بھی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ گیٹ بندش سے تاجران اور عوام بھی مسائل سے دوچار ہیں اس وقت دونوں طرف ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے افغان مہاجرین کیمپس میں بجلی اور زمینوں کے مسائل ہیں،پاک افغان طورخم بارڈر پر پاسپورٹ اور پی او آر کارڈ پر افغان مہاجرین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے تاجروں کے مسائل، پاکستانی ویزوں کے اجراء پاکستان بھر میں افغان مہاجرین کی پکڑدھکڑ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جمعیت علمائیاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کرینگے، وفد کے شرکاء نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے مسائل کے حل میں دلچسپی لی اور متعلقہ حکام کو ھدایات دیں.
Load/Hide Comments



