راولپنڈی(آن لائن)چترال کے علاقے ارسون میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا،فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک، چھ شدید زخمی ہوگئے۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا شدید فائرنگ کے نتیجے میں سات دہشتگرد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا ہے۔ چترال کی عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنی مکمل حمایت کے عزم کو دوہرایا ہے.
Load/Hide Comments



