الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرے: رضا ربانی

لاہور (آن لائن) سابق چیئرمین سینٹ و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے ذریعے یا اس کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرے کیونکہ ایسے انتخابات آئین کے آرٹیکل 224، 1973 کے تحت 90 دن کے اندر کرائے جانے کی پابندی ہے۔ اپنے بیان مین انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ بندیوں کا عمل ایک مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا ہو گا تاکہ انتخابات کے انعقاد کے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہ ہو۔ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جانا چاہئے.