نئی دہلی (آن لائن)چین اور روس کے بعد سپین کے صدر نے بھی بھارت میں ہونیوالی جی 20 کانفرنس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپین کے صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت ا?یا ہے۔ جی-20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیرِ خارجہ بھارت ا?ئیں گے۔یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments



