ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی تاہم فلم جوان ریلیز کے چھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔فلم ”جوان“ مبینہ طور پر تقریباَ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے،فلمی صنعتی تجزیہ نگاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے ہی دن اس کی کمائی 75 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کا کیمرہ پرنٹ آن لائن لیک ہوگیا۔ویب سائٹس تامل روکرز، ٹیلی گرام اور مووی رولز نے سنیما ہالز میں اس کے پہلے شو کے چھ گھنٹے کے اندر فلم کا ایچ ڈی ورژن لیک کردیا۔تاہم پائریسی ویب سائٹس پر لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا باکس آفس کلیکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ فلم ”جوان“ کے ریلیز ہوتے ہی 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن پر افتتاحی دن ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔ فلم ”جوان“ میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments



