کراچی (آن لائن)جمعرات کے روز انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر2روپے گر گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید6روپے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر2.04روپے کمی سے306.98روپے سے گر کر304.94روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید6روپے کمی سے312روپے سے گھٹ کر306روپے کی سطح پر آگئی،تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں اب تک ڈالر کی قدر میں 21روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے، یورو کی قیمت فروخت6روپے کمی سے328 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت7روپے کمی سے383روپے کی سطح پر رہی.
Load/Hide Comments



