اسلام آباد(آن لائن)سابق خاتون اول بشری بی بی نیب کو مطمئن نہ کر سکیں،ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی نیب پیش ہوئیں،بشری بی بی 4 گھنٹے کی تفتیش کے باجود نیب کو مطمئن نہ کر سکیں،ذرائع کے مطابق نیب کا بشری بی بی کو ایک بار پھر طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بشری بی بی سے توشہ خانہ تحائف سے متعلق متعدد سوالات کئے گئے،توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کتنے میں فروخت کئے،تحائف کس کو فروخت کئے اور کتنے میں،تحائف کس شخص کے ذریعے فروخت کئے۔تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے سے قبل کیوں فروخت کئے،تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے سے قبل فروخت کرنے کا مشورہ کس نے دیا۔
Load/Hide Comments



