یں نہیں جانتا پرویز الہی کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ،عطاء اللہ تارڑ

آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس تمام مسائل کا حل ہے،نواز شریف 15اکتو بر کوواپس آئیں گے۔نواز شریف کی واپسی کا بندیال صاحب سے تعلق نہیں، بندیال صاحب نے جو بھی کیا وہ لاڈلہ ازم میں کیا۔نیب قانون کو ختم ہونا چاہئے، شہباز شریف کا 26 ارب روپے کا کیس اڑ جائے گا۔ایس آئی ایم ایف سی آرمی چیف کا اقدام ہے۔سرمایہ کاری لانے کا کریڈٹ شہباز شریف اور آرمی چیف کو جاتا ہے۔میں نہیں جانتا پرویز الہی کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،عدلیہ کو اپنے آپ کو نیوٹرل ہو کر محاذ آرائی کو ختم کرنا ہو گا۔یو اے ای، قطر سے سرمایہ کاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کیوں نہیں آئی۔چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک بند کر چکے تھے، امریکا پر بھی الزام لگایا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احد چیمہ نے3 سال قید کاٹی عدلیہ ضمانت دینے کو تیار نہ تھی،تارڑ۔ماضی میں عدلیہ کو احد چیمہ کا کیس کیوں نظر نہیں آیا۔عدلیہ میں سالوں سے کئی مقدمات زیر التواء ہیں لیکن یہاں فیس دیکھ کر کیس لگتے ہیں۔شہباز شریف پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور اثاثوں سے متعلق کیس میرٹ پر ختم ہوا۔شہباز شریف پر صرف ایک کیس جو گندے نالے کا تھا نئے نیب قانون کی وجہ سے ختم ہوا۔نیب ترامیم کو اڑایا جاتا ہے تو بلین ٹری، مالم جبہ،190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں جان آجائے گی۔نواز شریف پر چودھری شوگرمل کاریفرنس عدم ثبوت پر آج تک دائر ہی نہیں ہو سکا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلین ٹری، مالم جبہ اور دیگر کیس میں لاڈلا اگلے 5یا 6 سال تک باہر نظر آتا۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے تمام کیسز میرٹ پر ختم ہوئے۔چینی بحران سے متعلق پنجاب حکومت کا دو ججزپر کیس ڈالنا مناسب نہیں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے خوشی سے ذمہ داری قبول کی، کسی نے گن پوائنٹ پر نہیں کرائی۔ڈیفالٹ کی تلوار سے ڈالر500 روپے پر جاتا، ایئر لائنز اور برآمدات بند ہو جاتیں۔16مہینے میں ہم نے ریاست کا ملبہ اٹھایا۔ہم نے خوشی سے ذمہ داری قبول کی، کسی نے گن پوائنٹ پر نہیں کرائی۔ہمیں کسی سے امید نہیں، آنے والے چیف جسٹس کو متنازع نہیں بنانا چاہئے۔ہم نے 4 سال چیئرمین پی ٹی آئی کے انتقام کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ سالوں میں سرمایہ کاری آئی تو ڈالر کی قیمت نیچے آئے گی۔ہم ان حالات سے نکلیں گے، پاکستان کی باگ ڈور ٹھیک ہاتھوں میں ہے۔نواز شریف کی قیادت میں کراچی میں امن و بحال ہوا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک بند کرچکے تھے، امریکا پر بھی الزام لگایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کے دور میں دہشتگردی، مہنگائی میں اضافہ ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کی ایک میٹنگ کی۔