نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

کراچی (آن لائن) نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ رہا،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر17پیسہ اضافہ سے305.47روپے سے بڑھ کر305.64روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے کمی سے327روپے کی سطح پر آگئی، یورو کی قیمت فروخت2روپے کمی سے353 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت3روپے کمی سے412روپے کی سطح پر رہی.