لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات اور انکوائری کے ریکارڈ کیلئے دائر درخواست درخواست گزار نے واپس لے لی۔رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات اور انکوئری کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے درخواست کو واپس لے لیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ درخواست میں ترمیم کرکے دوبار دائر کروں گا جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ نیب نے کرپشن میں ملوث ہونے پر محمد خان بھٹی کو کل گرفتارکیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کمنٹس فائل کیے ہیں؟ جس پر نیب پراسکیوٹر نیجواب دیا کہ ابھی نوٹس ایشو نہیں ہوئے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ خفیہ مقدمات اور انکوئریز سے متعلق ریکارڈ فراہم کیا جائے،عدالت خفیہ مقدمات اور انکوئریز میں حفاظتی ضمانت دے۔
Load/Hide Comments



