کئی سال سے ادارے نقصان کر رہے ہیں لیکن کسی کی نجکاری نہیں کی گئی،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد((آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بیس سال سے ادارے نقصان کر رہے ہیں لیکن کسی ادارے کی نجکاری نہیں کی گئی۔ریفارمزیہ نہیں کہ بجلی مہنگی کر دیں، ریفارمزیہ ہیں کہ بجلی کا نظام بہتر کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت کا کام بچوں کو تعلیم دینا ہے یہ نہیں کہ مہنگی بجلی فروخت کی جائے۔مفتاح اسماعیل نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کی بات کرتے تھے جو بالکل ٹھیک ہے۔کرپشن بالکل نہیں ہونی چاہئے لیکن اداروں کی نجکاری کر کے مقابلہ کرانا چاہئے۔اداروں کی نجکاری کریں گے تو مقابلے کی صورتحال پیدا ہو گی۔پارٹی بنا کر خود کو ہی نوازنا ہے تو ایسی100سے زائد پارٹیاں ہیں۔ملک میں صرف اشرافیہ کی سیاست کی گئی ہے۔