سب کو موقع مل چکا کوئی کچھ نہیں کر سکا، کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب کو موقع مل چکا ہے کوئی کچھ نہیں کر سکا، کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے۔ماضی سے کسی نے کچھ نہیں سیکھا، بحرانوں پر توجہ نہیں دی گئی۔ملک اس وقت تباہی کی طرف جا ر ہاہے، عدالتوں کو کوئی نہیں سن رہا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو کن بحرانوں کا سامنا کسی سیاسی جماعت کو پروا نہیں ہے،بس وقت گزارا جا رہا ہے۔اس صورتحال کو کنٹرول کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔اس وقت ملک میں مہنگائی، معیشت ہر قسم کا بحران ملک میں موجود ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے بس کھچری پک رہی ہے بس دیکھتے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو لوگ دیکھ چکے ہیں، لوگ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔جو موجودہ صورتحال ہے بدقسمتی سے سیاست کو دشمنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے عوامی بات کوئی نہیں کرتا۔مسائل اس حد تک بڑھتے گئے کہ اب وہ مسائل ہی نہیں رہے۔ سب کو موقع مل چکا ہے کوئی کچھ نہیں کر سکا،کسی کو نہیں پتہ الیکشن کب ہوں گے۔