اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ خزانہ و تجارت کمیٹی کے اجلاس آج بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ خزانہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں وزارت کے حکام ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
Load/Hide Comments



