اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کے معاملہ پروزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کیخلاف مہم کے حوالے سے تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے افسران شامل ہوں گے۔تحقیقاتی ٹیم کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے ہیڈکواٹرز سیکرٹریٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔تحقیقاتی ٹیم 15 روز کے اندر اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی
Load/Hide Comments



