اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین ہی اٹک جیل میں سماعت کریں گے۔وزارت قانون نے آج بدھ کے لیے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی ادیدی۔وزارت قانون نے آج کے لیے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ کیا گیااس حوالے سے وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات سے متعلق خط لکھا ہے وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا تیس اگست کو جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں، نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی.
Load/Hide Comments



