اسلام آباد(آن لائن)وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔وزارت توانائی نے بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، وزارت توانائی کے مطابق یہ تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



