ویژن نے نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد(آن لائن) کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں،ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان کیلئے رولز آف بزنس نیا امتحان بن گئے۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو اثاثوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ارکان کو مفادات کے ٹکراو کی تفصیلات بھی مخصوص فارمیٹ پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔رولز آف بزنس کے مطابق ارکان تمام تفصیلات کابینہ ڈویڑن کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔غلط ڈیکلیریشن یا مفادات کے ٹکراو پر متعلقہ رکن کو کابینہ سے الگ کیا جاسکتا ہے۔کابینہ ڈویژن نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھی مطلوبہ معلومات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔