سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر ایف آئی اے کے سامنے سائفر گم ہونے کا اعتراف

اسلام آبا/اٹک(آن لائن)ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان سے سائفرگم ہونے سے متعلق سوالات کیے اور انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھراعتراف کیا۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کررہے تھے۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام ا?باد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کے معاملے میں 15 اگست کو ایف ا?ئی ا?ر درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔سائفر گمشدگی کیس،عمران خان سے جیل میں تفتیش کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمے میں شاملِ تفتیش کر لیا گیا،ایف آئی اے نے جیل میں عمران خان سے سائفر کیس کی تحقیقات کیں اور سائفر گم ہونے سے متعلق سوالات کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دورانِ تفتیش سامنے آنے والے انکشافات پر بھی سوالات کئے۔