چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کا اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے اٹک جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرگان نے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔